بیرون ملک سے درآمد شدہ مال پر کروڑوں روپے ٹیکس چوری کا انکشاف

ٹیکس نادہنگان کی تعداد میں کمی بینکاری نظام میں اصلاحات سے مشروط | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: بیرون ملک سے پاکستان درآمد کیے جانے والے مال پر کروڑوں روپے ٹیکس چوری  کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹم ایجنٹ اور کسٹم آفس کی مبینہ ملی بھگت سے یہ دھندہ جاری ہے، مافیا کے کارندے کاغذات میں سستی مصنوعات دکھا کر مہنگی اشیاء کلئیر کرالیتے ہیں نتیجتاً قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

ہم نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویز میں لاکھوں روپے کی ٹیکس چوری سامنے آئی ہے، دستاویز کے مطابق  صرف 3 کنسائمنٹس میں 62 لاکھ کا ٹیکس چوری کیا گیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق اس کام میں ملوث دو ٹیکس چور کمپنیاوں نے 15 سے زائد کنسائمنٹ امپورٹ کر کے کلیئر کرائی ہیں۔


متعلقہ خبریں