ڈینگی وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 7ہزار 471 ہوگئی،قومی ادارہ صحت


اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے ملک بھر کے ڈینگی کیسز بارے رپورٹ تیار کر لی ہے ، رواں برس ڈینگی وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 7ہزار 471 ہوگئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز بارے رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی،ڈینگی رپورٹ یکم جنوری تا 15 ستمبر کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

قومی ادارہ صحت کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رواں برس کے مجموعی مصدقہ ڈینگی کیسز کی تعداد 7471 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس سندھ میں 1998 مصدقہ ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں،-بلوچستان کے کیسز کی تعداد  1722 جبکہ  پنجاب سے 1706  مصدقہ ڈینگی  کے کیس سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں رواں برس ڈینگی کے 1103 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں رواں برس ڈینگی کے 876 کیسز اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ آزادکشمیر میں رواں برس ڈینگی کے 66 کیس سامنے آئے ہیں ۔

ذرائع نے قومی ادارہ صحت کی رپورٹ سے متعلق بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں تاحال ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گوادر، کیچ ،لاہور، راولپنڈی،پشاور اور اسلام آباد ڈینگی سے زیادہ متاثر شہروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں ڈینگی وائرس کی شکایت لیکر ہزاروں مریض اسپتال پہنچ گئے


متعلقہ خبریں