بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹربیونلز کو مسترد کر دیا

بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے مجوزہ میڈیا ٹریبونلز کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے مخالفوں کو نشانہ بنانے کی مہم پر زورں پرہے،حکومت سیاسی مخالفوں کی طرح تنقید کرنے والوں کو بھی جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی نے ہٹلر کے دست راست بدنام زمانہ گوئبلز کی یاد تازہ کر دی ہے، حکومت نے سیاسی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کا آسان راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ نام نہاد میڈیا ٹربیونلز بھی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں،اس سے پہلے نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو خاموش کروانے کی کوششیں کی گئیں۔

بلاول بھٹو کا کہناہے کہ ان میڈیا ٹربیونلز کا مقصد بھی صرف مخالف اور تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ہے،پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بھی مودی کے چیلوں کی طرح کام کر رہی ہے،تحریک انصاف کے سوشل میڈیاسیل کا کام شہریوں کو آن لائن ہراساں کرنا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے کہا کہ ان کی جماعت  کسی بھی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی، پاکستانی میڈیا سنسرشپ کے بد ترین دور سے گذر رہا ہے،پی پی پی آزادی صحافت کی علمبردار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی قیمت پر بھی آزاد ی صحافت کو نشانہ نہین بنانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: مریم نواز کے فیصلے کے خلاف حکومت اپیل دائر کرے گی، فردوس عاشق


متعلقہ خبریں