کشمیری نوجوانوں اور بچوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، صدر آزاد کشمیر


اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اور لوگ مکمل طور پر گھروں میں محصور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہتے کشمیریوں پر حملہ آور ہیں۔ بھارتی قابض فوجی رات کے آخری پہر گھروں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور گھروں میں گھس کر بزرگوں اور خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ خواتین کو اپنے ساتھ جانے اور شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ خواتین کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اب تم ہماری ملکیت ہو اور ہم جب چاہیں تمھیں یہاں سے لے جا سکتے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے گرفتار کیے جانے والے نوجوانوں اور بچوں کو شمالی ہندوستان کے بدنام زمانہ جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں ان پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے۔ کشمیر کے 10 سالہ بچے بھی بھارتی فوج کے ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں دنیا کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے، پاکستان نہیں: وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو نو آبادیوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ یہ گھر اور زمین تمہارے نہیں ہیں اب یہ ہماری ملکیت ہیں اور ہم جب چاہیں تمہیں یہاں سے بے دخل کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں