مظفر گڑھ میں شادی شدہ خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی


مظفر گڑھ: میر حاجی میں شادی شدہ خاتون سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ضلع مظفر گڑھ میں مختاراں مائی زیادتی کیس کے بعد اجتماعی زیادتی کے ایک اور بڑے واقعہ میں 7 افراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو 2 سالہ بچے کے ہمراہ اغواء کیا گیا اور شکار گاہ میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اہل علاقہ نے اس واقعہ کے بارے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ انہیں خاتون بے ہوشی کی حالت میں شکار گاہ میں پڑی ملی جب کہ انہوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کوشکار گاہ سے فرار ہوتے بھی دیکھا ہے۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون ریحانہ بی بی کا کہنا ہے کہ خودکشی کی دھمکی پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔

واقعہ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے کا اندراج کرکے اور ایک ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے، جب کہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں