کرتار پور راہداری منصوبہ, بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ


لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت  اجلاس میں کرتار پور راہداری منصوبہ پر پیش رفت اور بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری نے احکامات جاری کیے کہ نومبر میں بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کو گردوارہ کرتارپور تک آسان رسائی مل سکے گی۔

اجلاس میں سینIئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

دریں اثناء  گورنر پنجاب چوہدری نے کہا ہے کہ کہ ابھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال ہوا، حکومت کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی طرح  پنجاب پولیس میں بھی ریفارمز لائیں گے، پنجاب پولیس کو مثالی بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قصور: چار میں سے تین گمشدہ بچوں کی لاشیں برآمد، زیادتی کا انکشاف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ دبئی اور دوسرے ملکوں میں ہونیوالی نمائش اب پاکستان میں ہو رہی ہے، سب کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

چودہری سرور نے کہا کہ پاکستان میں سکھ، ہندو اور عیسائی سیاحت کو  فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔  بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ پاکستانی قوم کے لیے شرم کا باعث ہے، معصوم بچوں پر ظلم و زیادتی افسوس ناک ہے، پہلے واقعہ کی طرح اس کے ذمہ داران کے خلاف بھر پور ایکشن ہو گا۔ یقین دلاتا ہوں مجرموں کو قرار واقعی سزا ہو گی۔

 

 


متعلقہ خبریں