لائبیریا کے اسکول میں آگ لگنے سے 30 بچے جاں بحق

لائبیریا کے اسکول میں آگ لگنے سے 30 بچے جاں بحق

فوٹو: فائل


منروویا: لائبیریا کے دارالحکومت منروویا کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 30 بچے جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی افریقہ ملک لائبیریا کے دارالحکومت کے ایک اسکول میں اس وقت اچانک آگ لگ گئی جب بچے قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

لائبیریا کے صدر جارج ویا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حادثے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ حادثے پر انتہائی افسوس ہوا۔

جارج ویا کے ترجمان نے کہا کہ صدر بچوں کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے فوری بعد وہ بچوں کو بچانے کے لیے عمارت کیا جانب دوڑا لیکن آگ مکمل طور پر پھیل چکی تھی اور عمارت میں گھسنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا۔


متعلقہ خبریں