پی ایس ایل 3 میچ 5: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز – لائیو اسکور


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے پانچویں میچ میں ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے چوتھے میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس ذیل میں فراہم کرے گا۔ پی ایس ایل لائیو اسکور کے لئے اس صفحے کو ریفریش کریں۔

پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور قلندر کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز سکی۔ گلیڈی ایٹرز 120 رنز کے تعاقب میں میدان میں اترے گی۔

قلندرز  کی نویں وکٹ 106 کے ٹوٹل اسکور پر گری۔ شاہین آفریدی بھی جوفرا کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

گلریز صدف 15 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند کا شکار ہوئے۔

رضا حسن بھی چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ 81 کے مجموعی اسکور پر گری۔ عمر اکمل ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

کیمرون ڈیلپرٹ گیارہ رنز بنا کر محمد نواز کی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

60 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز نے برینڈ میکلم(30) کے خلاف ایل بی ڈبلیو اپیل کی جسے امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ کپتان سرفراز احمد نے فیصلہ ریویو کیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے قلندرز کپتان کے لیے انگلی کھڑی کر دی۔

قلندرز کپتان نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

قلندرز کو دوسرا دھچکا 60 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان ایک رن بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سنیل نارائن46 کے ٹوٹل اسکور پر 28 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوپنر بلے باز نے دو چھکے اور چارچوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔

کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نارائن نے قلندرز کی جانب سے اننگ کا آغاز کیا۔

پی ایس ایل تھری کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔


متعلقہ خبریں