قصورجیسے واقعات میں ملوث لوگوں کو پھانسی دینی چاہیے،شاہد خان آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قوم کی سمت متعین کرنے کی ضرورت ہے۔ قصورجیسے واقعات میں ملوث لوگوں کو پھانسی دینی چاہیے۔ میئر کراچی شکوے شکایات کرنے کے بجائے کام کریں۔

کراچی میں موبائل ٹیکسی سروس اور شاہد آفریدی فاونڈیشن میں مفاہمتی یاداشت دے متعلق تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کی سمت متعین کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک مشکل دورسے گزر رہا ہے۔اس کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

سابق کرکٹر شاہدآفریدی نےکراچی کی صورتحال پر میئرکراچی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کا بڑا کون ہے ۔ میئر کراچی رونے دھونے کے بجائے کام کریں۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ قصورجیسے واقعات میں ملوث لوگوں کو سر عام پھانسی دینی چاہیے۔

اس موقع پر موبائل ٹیکسی سروس اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ بھی ہوا جس  کے تحت نجی ادارہ بے سہارا بچیوں کی تعلیم میں شاہد آفریدی فاویڈیشن کی مالی مدد کرے گا۔

شاہد خان آفریدی نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی قصور واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انہوں نےوزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوکر  کہا کہ مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟

شاہد خان آفریدی نے کہا مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی تھی ، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔ 

 

یہ بھی پڑھیے: قصور: چار میں سے تین گمشدہ بچوں کی لاشیں برآمد، زیادتی کا انکشاف


متعلقہ خبریں