55 سالہ شخص کو بیٹی اور بیوی نے قتل کر دیا


کراچی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 55  سالہ شخص کو  بیٹی اور بیوی نےمبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس نےمبینہ قاتل بیٹی اریبہ اور بیوی شمع کوگرفتارکر کے تفتیش شروع کردی۔

گرفتار بیوی  نے پولیس کو بتایا  کہ ان کے مقتول شوہر اقبال  بیٹی اریبہ کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ملزمہ شمع کے مطابق  اقبال روزانہ نشہ کر کے گھر آتا تھا جس دن قتل کیا اس روز بھی اقبال نشے میں تھا۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اقبال نے بیٹے کو پیسے دیئے اور برگر لانے کو کہا۔ اریبہ اس دن گھر آئی ہوئی تھی۔ اقبال نے اس کے بچوں کو چیز دلائی اور باہر بھیجا اور نشے کی حالت میں اریبہ کے ساتھ زبردستی کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: چونیاں میں تین بچوں کا قتل ، ایس ایچ اور ڈی ایس پی معطل

ملزمہ شمع کے مطابق اسی بات پر اریبہ اور اس کے باپ میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ کمرے میں اندھیرا تھا جب دیکھا تو بیٹی اسے مار رہی تھی،ہاتھا پائی کے دوران شیشے بھی ٹوٹے جو اقبال کو لگے۔

بیٹی اریبہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد روزانہ نشہ کرتا تھا۔اریبہ  نے پولیس  بیان میں کہا کہ ان کے والد نے پہلے بھی زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ چھری میرے ہاتھ میں آگئی اور میں مارتی رہی جب تک کہ وہ نہیں مرا۔

پولیس کی اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں