پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کی درخواست مسترد کر دی

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کی درخواست مسترد کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی  کے جہاز کےلئے  پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی  درخواست مسترد کر دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمنی جانے اور واپس آنے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی تاہم پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے باعث بھارتی وزیر اعظم کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی ہائی کمشنر کو اجازت نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لیے باقاعدہ طور پر درخواست دی گئی تھی۔

بھارتی درخواست کے مطابق اسپیشل جہاز کو 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکہ جانا تھا جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی

اس سے قبل بھی پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق بھی اجازت  نہیں دی تھی۔


متعلقہ خبریں