کراچی کے شہریوں کے لئے 14 روٹس پر نئی بسیں چلانے کی منظوری

سندھ حکومت کے تعاون سے چلنے والی بسیں ایک سال بعد ہی بند

فوٹو: فائل


کراچی:شہر قائد کے باسیوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے دعوؤں کے بعد اب کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بھی  کراچی کے شہریوں کے لئے نئی بسیں چلانے کی منظوری دیدی ہے۔ 

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے   آرٹی اے بورڈ کے اجلاس میں شہر قائد کراچی کے لئے  نئے روٹس کی منظوری دی ۔ شہر میں ایک معروف کمپنی کی بسوں کے لیے چودہ روٹس منظور کئے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر دوسو نئی بسیں چلائی جائیں گی ۔اجلاس میں بسوں کے روٹس کی تفصیل بھی بتائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی بابر مارکیٹ سے بلدیہ تک کا روٹ ہوگا، سرجانی تا کورنگی ، لانڈھی قائد آباد تا سرجانی ٹاؤن ،گلشن معمار تا ٹاور، لانڈھی تا لی مارکیٹ بھی بسیں چلائی جائینگی۔

اسی طرح گلشن حدید تا لکی اسٹار ، لانڈھی بھینس کالونی تا صدر ،ملیر کینٹ تا ٹاور ، ملیر کھوکھرا پار تا ٹاور، نارتھ کراچی تا ٹاور، شاہ فیصل کالونی تا فشریز ، ڈاکیارڈ، لیاری ایکسپریس کالونی( تیسر ٹاون )تا ڈاکیارڈ ، تیسر ٹاون تا فشریز اور داؤد چورنگی تا ٹاور بھی بسیں چلیں گی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر سیکریٹری آر ٹی اے اور تمام ایس ایسپز ٹریفک بھی شریک ہوئے ۔

کمشنر کراچی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کراچی میں بسوں کی کمی دور ہو گی ۔ شہریوں کو نئی بسوں میں سفر کی سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ایک بار پھر کراچی میں1ہزار بسیں چلانے کا اعلان


متعلقہ خبریں