خورشید شاہ کی گرفتاری کیخلاف جیالے سڑکوں پر نکل آئے

خورشید شاہ کی گرفتاری کیخلاف جیالے سڑکوں پر نکل آئے

فائل فوٹو


سکھر/اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف سکھر میں جیالے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سکھر، روہڑی، صالح پٹ، کندھرا اور پنوعاقل میں کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے کیس میں گرفتار کیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے اسلام آباد سے سکھر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا اور بتایا جارہا ہے کہ خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرایا۔

ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ نے ہوٹل، پیٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر بنائے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ تمام الزامات ثابت ہوئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

نیب سکھر نے آج خورشید شاہ کو خط لکھ کر طلب کر رکھا تھا تاہم انہوں نے جوابی خط میں میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ خط میں ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔


متعلقہ خبریں