ملک بھر میں کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی ویکسین کی کمی


اسلام آباد: کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی (اینٹی ریبیز )ویکسین کی ملک بھر میں کمی  دیکھنے میں آرہی ہے ۔ 

قومی ادارہ صحت کی طرف سے کہا گیاہے کہ جنوری 2019 سے اب تک این آئی ایچ نے ایک لاکھ چھ ہزار ویکسینز تیار کر کےملک کے مختلف حصوں میں  بھیجی گئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق پنجاب کی طرف سے 150000 ویکسینز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی تاہم وہاں  90000 ویکسیز بھجوا دی گئی ہیں۔

اسی طرح سندھ نے اب تک 20000 ویکسینز کی ڈیمانڈ کی تھی  جو بھیجی جا چکی ہے۔ بلوچستان نے 7000 ویکسیز کی ڈیمانڈ کی جو بھجوائی جا چکی ہے۔ کے پی  نے بھی 7000 انٹی ریبیز ویکسیز لے لی ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی  ویکسین کی ڈیمانڈ دس لاکھ ہے۔ این آئی ایچ میں سالانہ دولاکھ ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں سالانہ 5ہزار اموات کتے کے کاٹنے سے ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )صرف سرکاری اسپتالوں کو ویکسین بنا کر بھیجتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کے باعث دس سالہ بچہ جاں بحق


متعلقہ خبریں