پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی، عالمی بنک برہم


لاہور: عالمی بنک (ورلڈ بنک )پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  وفاقی حکومت کے نام لکھے خط میں کروڑوں روپے مالیت کے منصوبے منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ عالمی بنک نے وفاق کو پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی پر مراسلہ لکھ دیا ہے۔ عالمی بنک کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب حکومت نےمختلف پراجیکٹس میں عالمی بنک کو مایوس کیاہے۔

عالمی بنک کی جانب سے فلڈ مینیجمنٹ پروگرام کو ختم کرنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے  پی ڈی ایم اے اتھارٹی کی ناقص کارگردگی پر بھی عالمی بنک کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

وفاقی حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں عالمی بنک نے کہاہے کہ  پنجاب حکومت کو متعدد بار کارگردگی بہتر کرنے کے لیے کہا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔

ورلڈ بنک نے سفارش کی ہے کہ وفاق پنجاب حکومت کو دیئے گئے قرض پر آڈٹ رپورٹ تیار کرے ۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو آمدن میں کمی پوری کرنے کیلئے اضافی ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں،ورلڈ بنک


متعلقہ خبریں