اسکردو کے نواح میں واقع دیو مالائی جھیل سدپارہ


گلگت بلتستان کی خوبصورت جھیل سدپارہ جہاں اسکردو کی پانی کی ضروریات پوری کرتی ہے تووہیں  یہ دیومالائی جھیل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہتی ہے ۔ اس جھیل کو اسکردو کی لائف لائن بھی کہا جاتا ہے ۔

سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع جھیل سدپارہ اسکردو کی پہچان ہے ْیہاں سے شہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تو یہ جھیل بجلی کی پیداوار کا بھی ذریعہ ہے ۔جھیل کا نیلگوں پانی آنکھوں کو طراوت بخشتا ہے ۔

سدپارہ جھیل کو مقامی افراد پریوں کا مسکن بھی کہتے ہیں ۔فطرت کے حسین رنگ سیاحوں کو اپنے حصار میں لے لیتے ہیں ۔ملک کے کونے کونے سے سیاح اس خوبصورت  تفریحی مقام کا رخ کرتے ہیں ۔

اپنی خوبصورتی لئے سدپارہ جھیل اسکردو شہر  سے پانچ کلو میٹر دور ہے ۔اس نیلگوں جھیل  تک رسائی آسان بنائی جائے اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ جھیل دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وادیٔ نیلم کا جادوئی سیاحتی مقام رتی جھیل


متعلقہ خبریں