پنجاب میں یونیورسٹیوں کے حوالے سے اہم فیصلے


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب بھر میں  یونیورسٹیوں کے معاملات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔

گورنر پنجاب  نے بدھ کے روز بطور چانسلر یونیورسٹیز متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف گجرات کی سنڈیکیٹ کے لئے سمیرا الٰہی اور صفیہ جاوید چوہدری کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔

اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق کو نمل انسٹیٹیوٹ میانوالی  کا ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کیا گیا ہے۔

گورنرپنجاب  نے یونیورسٹی آف واہ ٹیکسلا میں بی ایس سی کلاسز کے اجراء کی منظوری  بھی  دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: بزدار سرکار نے تعلیمی میدان میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کردیا

فیکلٹی آف انجینئرنگ میں بی ایس سی ،سول اور کیمیکل انجینئرنگ کی کلاسز پڑھائی جاسکیں گی۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام بی ایس اکاؤنٹنگ آف فنانس کے اجراء کی بھی منظوری دے دی گئی۔

گورنر پنجاب نےکہا کہ یونورسٹیز میں التواء کا شکار معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔ وائس چانسلرز سمیت تمام عہدوں پر تعیناتی کے لئے میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں سیاست اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں