’ گیس کے اپنے ذخائر ہوتے ہوئے بھی کرک کے عوام گیس کی نعمت سے محروم ہیں‘


اسلام آباد:کرک کے رہائشی حاجت غنی ودیگر نے کہا کہ گیس کے اپنے ذخائر ہوتے ہوئے بھی کرک کے عوام گیس کی نعمت سے محروم ہیں ،کرک میں 2006 سے ان کی اربوں کی رائلٹی لوٹی جارہی ہے، کرک پاکستان کا وہ حصہ ہیں جہاں پر تیل اور گیس کے ذخائر ہیں اور ان ذخائر کو بااثرمافیا بیچ کر کھا رہا ہے۔ 

اسلام آباد پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرک میں موجود گیس کے ذخائر کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا ہے، جپسم،ماربل فیکٹریاں غیر قانونی طور پر گیس کے کنکشن سے مستفید ہہو رہی ہیں، گیس کی چوری کی وجہ سے حقدار لوگوں تک ان کا حق نہیں پہنچ پاتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کرک میں سرگرم مافیا تیل اور گیس کی کھلے عام چوری کر رہا ہے اور ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، کرک کی عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا ہوا ہے گیس کے اپنے ذخائر ہوتے ہوئے بھی کرک کے عوام گیس کی نعمت سے محروم ہیں ۔

کرک کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ اس سب کے پیچھے بیٹھا مافیا راج کررہا ہے۔ پہلے بھی بہت مرتبہ اس مافیا کے خلاف آواز اٹھائی گئی مگر بااثر ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی، عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مافیا کے خلاف کاروائی کروا کر کرک کی عوام کے ساتھ انصاف کریں ۔

حاجت غنی نے کہا کہ ملک کے ذخائر کو ضائع ہونے سے بچائیں اس سب میں ملوث لوگوں کا کڑا احتساب عمل میں لایا جائے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ تیل و گیس تلاش کی نئی پالیسی کو ایک ماہ میں حتمی  شکل دیدی جائے گی‘

کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت


متعلقہ خبریں