کام نہ کرنے والوں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے لیے کام نہ کرنے والوں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ قصور واقعے پر سب کا احتساب ہو گا جبکہ پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ کرتے ہوئے ان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوکو معطل کر دیا گیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی کو مزید تحقیقات سونپ دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں