’نوازشریف جلد رہا ہونے والے ہیں‘

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے لیے سسٹم میں نرم گوشہ پیدا کیا جا رہا ہے اور نوازشریف جلد رہا ہوجائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام’ندیم ملک لائیو‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ن لیگ کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا اور حکومت ان کو بدنام کرے گی کہ این آر او کر لیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نوازشریف رہائی کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے اور مریم نواز کو آگے لایا جائے گا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف مقدمات میں ویسے بھی جان نہیں ہے حکومت ان کو زیادہ دیر قید نہیں رکھ سکتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مقدمات بے بنیاد ہیں اور وہ بہت جلد رہا ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق آمدن سے زیادہ اثاثوں کا ایک سے زیادہ کیس نہیں بنایا جاسکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ اگر عدالتوں سے کسی کو انصاف ملتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں، لیکن حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں