ڈاکٹر کی خورشید شاہ کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ دینے سے معذرت


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک کے ڈاکٹر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنماء خورشید شاہ کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولی کلینک کے ڈاکٹر غلام مصطفی نے خورشید شاہ کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ خورشید شاہ کا شوگر اور بلڈ پریشر لیول معمول سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی دھڑکن کی فی منٹ رفتاربھی معمول سے زیادہ ہے تاہم  ڈاکٹر نے انہیں میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام مصطفی  نے خصوصی میڈیکل بورڈ سے خورشید شاہ کا معائنہ کرانے کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو سکھر کے اہلکاروں  نے آج  خورشید شاہ کو انکی  بنی گالہ کی رہائش سے مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں