گلیڈی ایٹرز پہلی کامیابی کی جانب گامزن،شین واٹسن کی نصف سنچری مکمل


دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے پانچویں میچ میں قلندرز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ گلیڈی ایٹرز اوپنر شین واٹسن نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

واٹسن نے پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

گلیڈی ایٹرز نے آٹھ  اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل  لاہور قلندرز جارحانہ آغاز کے باوجود بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔

قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نارائن نے پہلی وکٹ تک 46 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

سنیل نارائن46 کے ٹوٹل اسکور پر 28 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوپنر بلے باز نے دو چھکے اور چارچوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔

قلندرز کو دوسرا دھچکا 60 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان ایک رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے کپتان برینڈن میکلم 30 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپرٹ 15، گلریز صدف 13 اور سہیل اختر 20 رنز بنا سکے۔

دیگر کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔

لاہور قلندر کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز سکی۔


متعلقہ خبریں