جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں  کہیں  جبکہ لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ اوربنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکار حضرات کے لیے پیغام میں کہا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران  جنوبی پنجاب اور صوبہ سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم سرگودھا، گوجرانوالہ اورفیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش  پنجاب:سرگودھا  (ائیر پورٹ 16) اورجھنگ  میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں تربت 43 اور سبی میں41  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں