بلوچستان عوامی پارٹی کا وفاقی حکومت سے بعض امور پر تحفظات کا اظہار

بلوچستان عوامی پارٹی کا وفاقی حکومت سے بعض امور پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے وفاقی حکومت سے بعض امور پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے معاملات پر پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے معاملات پر انہیں بھی ساتھ لے کر چلا جائے۔

اس ضمن میں بلوچستان عوامی پارٹی نے آج  وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے چیمبر میں دن بارہ بجے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام سینیٹرز اورارکان اسمبلی کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا تھا کہ بلوچستان کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی اقدامات میں ہر طبقہ فکر کی شراکت داری ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت کوئٹہ میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان میں شامل مختلف نکات پر ان کی رو ح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔

اس موقع پر  وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نےصوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اقدامات اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 


متعلقہ خبریں