پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا اور کاروبار 628 پوائنٹس کے اضافہ پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 475 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

منفی زون میں شروع ہونے والا کاروبار جلد ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور پھر شروع ہونے والا مثبت رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔

کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 231 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 628 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 پزار 184 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 110,101,500 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,507,592,653 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 353 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 19 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کی ناقص کارگردگی، عالمی بنک برہم

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں