ایف آئی اے کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور، ایف آئی اے کی کارروائیاں، کرنسی مارکیٹ سیل، کروڑوں روپے برآمد

ملتان: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں  ڈائریکٹر جنرل (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو انسانی اسمگلرز کے خلاف  فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے سال 2019 ء کی ریڈ بک کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے جس میں 100 مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کے نام اور تصاویر شائع کی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب زون ون میں مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کی تعداد 17، پنجاب زون ٹو میں 26 ، اسلام آباد میں 31 انسانی اسمگلر مطلوب  ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون میں مطلوب ترین انسانی اسمگلر کی تعداد 12 بلوچستان زون میں 2 جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی اسمگلرز کی تعداد 12 ہے۔

مطلوب انسانی اسمگلرزکی فہرست میں ملتان کے مختیار احمد، محمد یاسین محمد، یوسف، راشد مسیح، شیخ آفتاب سلیم کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود ایف آئی اے ملتان ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں