افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکہ، 20 افراد جاں بحق


کابل: افغانستان کے شہر قندھار میں اسپتال کے قریب ٹرک میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طالبان نے اسپتال کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں اسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ ان کا نشانہ افغان سیکیورٹی فورسز کی عمارت تھی۔

دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے پروان میں الیکشن ریلی میں ایک خود کش حملے ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے۔

ریلی سے صدر اشرف غنی نے بھی خطاب کرنا تھا۔

کابل میں امریکی سفارتخانے کے نزدیک ایک اور دھماکہ بھی ہوا تھا جس میں کم از کم 22 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں