الیکشن کمیشن اراکین تقرری کیس: سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اراکین تقرری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

ہم نیوز کے مطابق جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی۔

جسٹس مقبول باقر نے نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ممبران کی تقرری عام لوگ اتحاد جماعت نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی جبکہ یہ مقدمہ عدالت میں زیر التواء تھا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران نے مقدمہ اسلام آباد میں منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اس سے قبل جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کا بینچ تحلیل ہوگیا اور نیا بنچ بنانے کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو بھیج دیا گیا تھا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ کچھ جج صاحبان بنچ میں بیٹھنا نہیں چاہتے، امید ہے جلد نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں