وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری بحال کرنے کا حکم


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے مشتاق سکھیرا کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کی جانب سے ان کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بحال کر دیا۔

حکومت وقت نے 13 جون کو مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر ان کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کو 14 جون کو درخواست کے فیصلے تک بحال کردیا تھا.

مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر فائز تھے۔

قبل ازیں وہ بطور آئی جی پنجاب بھیخدمات انجام دے چکے ہیں۔ مشتاق سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں