پنجاب پولیس نے 12 سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کر دیا


لاہور: پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد 12 سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے ایک طرف کرپشن کے بڑے بڑے مقدمات میں گرفتار ملزموں کو پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو دوسری جانب 12 سالہ بچے کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

قتل کے مقدمے میں نامزد احمد نامی کمسن ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

کم سن ملزم کو جوڈیشل کمپلیس میں بچوں کی خصوصی عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ شاہدرہ پولیس نے بھی پولیس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں 12 سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کر دیا تھا جسے بعد ازاں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

عدالت نے نابالغ بچے کو ہتھکڑی لگانے پر تفتیشی افسر کی سرزنش بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں