جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری کے سابق ’فرنٹ مین‘ وعدہ معاف گواہ بن گئے

جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری کے مبینہ سابق فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گئے

فوٹو: فائل


کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں ناصر لوتھا کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ سابق فرنٹ مین باقر نقوی بھی وعدہ معاف گوہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق باقر نقوی نے اسلام آباد میں جج کے سامنے دفعہ 164 کے تحت بیان بھی قلمبند کرادیا۔

ناصر  لوتھا کے بعد باقر نقوی کے بیان  کوجعلی اکائونٹ کیس میں اہم کامیابی تصور کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق باقر نقوی نے انصاری شوگر مل کے قیام میں  بنیادی کردار ادا کیا۔

ماضی میں باقر نقوی  کے ذریعے ہی انصاری شوگر مل کے معاملات دیکھے جاتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ بحریہ آئیکون کا پلاٹ پہلے باقر نقوی کے نام تھا۔ اہم انکشافات کے بعد کیس میں مزید پیش رفت کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ کیس میں دبئی کے شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔

ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ہیں۔


متعلقہ خبریں