پرانے موبائل فون کو کارآمد بنانے کے 5 طریقے

موبائل فونز

گھر میں ادھر ادھر پڑا پرانا موبائل فون  بظاہر بےکار لگتا ہے تاہم اسے کارآمد بناکر اس سے کئی فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پرانے موبائل فون کو استعمال میں لانے کے چند طریقے درج ذیل ہیں:

ریموٹ کنٹرول

ہمیں معلوم ہے اینڈرائیڈ موبائل فونز میں یونیورسل ریموٹ کنٹرول آپشن موجود ہے۔ ان میں سے کچھ میں ریموٹ کنٹرول آپشن اِن بِلٹ ہوتا ہے یا دیگر میں ایپ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جو کہ انتہائی موثر ہوتا ہے۔  پرانے موبائل فون کو مطلوبہ آلات بشمول اے سی، اسمارٹ ٹی وی وغیرہ  سے جوڑ کر اسے ایک ریموٹ کنٹرول کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب موبائل فون، کیمرا اور لیپ ٹاپ ایک ہی ڈیوائس میں

گوگل ہوم

ویسے اینڈرائیڈ گوگل ہوم کی قیمت 125 سے 150 ڈالر ہے۔ اینڈرائڈ موبائل تقریباً وہی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اینڈرائیڈ گوگل ہوم کرتا ہے۔ آپ اپنے پرانے موبائل فون کو جدید اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے منسلک کر کے اسے بطور گوگل ہوم کے طور پہ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ گوگل ہوم آپ کے سوالات کا جواب دے سکتا ہے اور آپ کے لیے مختلف کام باآسانی سرانجامم دے سکتا ہے۔

سیکیورٹی کیمرہ

زیادہ تر اسمارٹ فونز میں کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ آپ اپنے پرانے اسمارٹ فون کے کیمرے کو گھر و چار دیواری کے سیکیورٹی کیمرہ کے  طور پر استعمال میں لاسکتے ہیں۔ پرانے موبائل فونز کو استعمال میں لانے کے لیے ایپس ڈاؤن لوڈ کر کے اسے  گھر کی سیکیورٹی کیمرے کے طور پر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

بچوں کی نگرانی

اکثر والدین گھر کے کام کاج یا دفتری کاموں میں مصروف ہوتے ہیں اور کام کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے چھوٹے بچوں پہ بھی نگاہ رکھنی ہوتی ہے۔ بچوں پہ نگاہ رکھنے کے لیے پرانے اسمارٹ فونز میں ڈورمی ایپ انسٹال کر کے اسکائپ، فیس بک، میسنجر وغیرہ کے ذریعے  اسے لنک کر کے اسے بے بی مانیٹر کے طور پر استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

میوزک پلیئر

موسیقی کے شوقین حضرات پرانے موبائل فون سے پرانے ایپس اور ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے اسے میوزک پلیٔر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ میوزک کے مختلف ایپس  پرانے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کرکے  اسے یوٹیوب سے لنک کر کے بلا تعطل میوزک سنا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں