قصور واقعہ : وزیراعلی پنجاب نے لاہور ائر پورٹ پر ہی اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار  آج رات سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے، انہوں  نے چونیاں میں بچوں کے قتل کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب  لاہور ائر پورٹ پر ہی طلب کر لیا ہے۔ 

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچتے ہی وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرہوگا۔

اس اہم اجلاس کے دوران چونیاں میں بچوں کے قتل کے بارے  میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی، صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر،آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف  اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

ادھر سانحہ چونیاں قصور کے تناظر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے آگاہی مہم  چلانے کا اعلان بھی کردیاہے۔  چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد کی جانب سے پنجاب بھر میں بچوں کے استحصال سے بچاؤمہم (چائلڈ ایبیوز پریوینشن کمپین) چلائی جائیگی۔

سارہ احمد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب بھر میں بچوں کے جنسی استحصال کی آگاہی کے حوالے سے مہم کا آغاز کرے گا۔اس مہم کا باقاعدہ آغاز بروز ہفتہ لاہور سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  اس آگاہی مہم میں بچوں اور انکے لواحقین کو جنسی استحصال سے بچاؤ کے حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: قصور: چار میں سے تین گمشدہ بچوں کی لاشیں برآمد، زیادتی کا انکشاف


متعلقہ خبریں