عمران-ٹرمپ دوطرفہ ملاقات پر اتفاق


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوطرفہ ملاقات پر اتفاق ہوگیا۔

سفارتی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے لئے اتفاق رائے دونوں جانب سے سفارتی چینلز پر بات چیت اور خط و کتابت کر کے کیا گیا۔

ملاقات کا وقت دونوں جانب سے آن گراؤنڈ شیڈول کو دیکھ کر طے کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات نیویارک میں ہی ہوگی، دونوں جانب سے پاک امریکہ باضابطہ ملاقات کے لئے اصولی طور پر اتفاق ہوگیا ہے۔

امریکہ پہنچنے سے قبل عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم بھارت کے غیر قانونی اقدام پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں