پی ایس ایل تھری کا چھٹا میچ، ملتان سلطانز کی فتوحات کا تسلسل خطرے میں


دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ 

گزشتہ دونوں میچوں کی فاتح ٹیم سلطانز کی چار وکٹیں 31 کے مجموعی اسکور پر گر چکی ہیں۔

میچ کے آغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنگاکارا تھے ۔ اوپنر کھلاڑی چھ رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوائن براوو میدان میں آئے اور چھ رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

صہیب مقصود صرف ایک رن بنا سکے۔ صہیب محمد سمیع کی ہی گیند پر رومان رئیس کو کیچ پکڑا کر میدان سے چلتے بنے۔

احمد شہزاد آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 31 تھا۔ شہزاد 11 رنز بنا کر اسٹیون فن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو ٹیم ملتان سلطانز نے اس سے پہلے کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔

اپنے پہلے میچ میں سلطانز نے پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں ملتان کی ٹیم نے لاہور قلندرز کے خلاف 43 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔

ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام ٓباد یونائیٹڈز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس(نائب کپتان)، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں