مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ نہیں کریں گے، وزیر داخلہ

جلد حملے کےماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے، وزیرداخلہ اعجازشاہ

فوٹو: فائل


کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اگر گرفتاری والا کام کیا تو انہیں گرفتار کریں گے لیکن اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں جبکہ محدود وسائل کے باوجود بلوچستان میں بہتری آئی ہے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کسی دشمن ملک میں دہشت گردی کرنے کے لیے لازمی نہیں کہ دشمن ملک اپنے بندے بھیجے۔ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا اس وقت ملک مسئلہ کشمیر کے معاملے سے دوچار ہے جبکہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لیے لیکن کچھ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں تاہم وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے عوام کے لیے کام کیا جائے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کا بننا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بلوچستان میں 10، 15 سال گزارے ہیں اس لیے مجھے یہاں کا معلوم ہے۔ دل کر رہا ہے بہترین کام کرنے پر سب کو شاباش دوں۔ سیکورٹی فورسز نے بہترین کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آزادی مارچ 16 سے 31 اکتوبر کےدرمیان ہی ہو گا، فضل الرحمان

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نادرا سمیت دیگر محکمے کی افرادی قوت بڑھانے کے لیے ابھی کام کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں