سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

فوٹو: ہم نیوز


وزیر اعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انکی  سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

عمران خان  نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات بھی زیر بحث آئے۔

وزیراعظم نے حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔

انھوں نے شاہ سلمان کومقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا جس پر شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچے تو وہاں کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے انکا استقبال کیا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے


متعلقہ خبریں