خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا انکشاف


پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا انکشاف ہوا ہے جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں بٹگرام کے سرکاری اسکول ٹیچر کے تبادلے کے خلاف دائر رٹ پر سماعت کے دوران محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ افسر (ای ڈی او) نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے کہنے پر میرا تبادلہ کرایا، عدالت میں ای ڈی او بٹگرام نے بھی فیصلے میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کر لیا۔

اس معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او سے استفسار کیا کہ آپ وزیر کے کہنے پر احکامات جاری کرتے ہیں؟

ڈی ای او نے اس پر جواب یا کہ غلطی ہو گئی ہے آئندہ ایسے نہیں کروں گا۔

جواب میں جسٹس قیصر رشید نے سرکاری افسر کو حکم دیا کہ کوئی وزیر یا مشیر فون کرے تو آپ عدالت آئیں۔

عدالت نے ای ڈی او کو حکم نامہ واپس لینے کے احکامات کے ساتھ رٹ نمٹا دی۔


متعلقہ خبریں