حکمران کشمیر فروخت کر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل


مظفر آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران کشمیر فروخت کر چکے ہیں میں ان کے عزائم اور غیر سنجیدگی کو جانتا ہوں۔ 

مولانا فضل الرحمان نے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کشمیر بیچ چکے ہیں۔ حکمرانوں کو کشمیر پر پاکستان کا مؤقف ہی معلوم نہیں ہے۔ سلامتی کونسل میں پیش کردہ چین کی قرار داد پر یہ شور مچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ہمارے حکمرانوں نے گونگے بہرے کا کردار ادا کیا اور امریکہ آقا کی مرضی پر ہمارے حکمرانوں نے لبیک کہا جس پر تعجب ہے، آج بھی پاکستان میں کچھ قوتیں انگریز آقا کی وارث بنی ہوئی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مودی کے اقدام نے ایک نئے جذبے کو جنم دیا ہے ہم کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کر کے ہی رہیں گے۔ پاکستانی حکومت یہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا جبکہ بھارت کے منشور میں یہ سب کچھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب مودی اپنی انتخابی مہم چلا رہا تھا تو ہمارے جعلی حکمرانوں نے اس کی حمایت کی تھی جبکہ ایران کے دورے پر پاکستان کی سرزمین کی بدنامی کی۔

یہ بھی پڑھیں کشمیری نوجوانوں اور بچوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، صدر آزاد کشمیر

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا مظفر آباد میں جلسہ سرکاری ملازمین کا تھا لیکن ہمارا جلسہ کشمیری عوام کا ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہی کشمیری الحاق کی طرف نہیں بڑھ سکے۔


متعلقہ خبریں