صبا قمر کو ہمسفر کی تلاش

صبا قمر کو ہمسفر کی تلاش

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان  کی ڈرامہ انڈسٹری میں صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جس دن کوئی نظروں کو بھا گیا وہ فورََا شادی کر لیں گی۔

کس کی قسمت جاگے گی یہ تو وقت آنے پر ہی پتا چلے گا تاہم ایک انٹرویو کے دوارن ان کا کہنا تھا کہ شوبز کی فیلڈ نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے جب کہ اس سے پہلے بہت پریشان رہتی تھیں۔

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ’’چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ صبا قمر اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔

اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر نے بتایا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھیں وہ کسی اور کو چاہتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ جس سے وہ محبت کرتی تھیں اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی کہ میں نے اس کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے اور اب جب وہ میرے ساتھ نہیں ہے مجھے چھوڑ چکا ہے تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں