مرید عباس قتل کیس:مفرور ملزم عادل زمان کا اہم گواہ عمر ریحان سے سوشل میڈیا پر رابطہ

مرید عباس قتل، ملزم عاطف کی ڈائری سے اہم ریکارڈ حاصل

فوٹو: فائل


کراچی :نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مفرور ملزم عادل زمان کا اہم گواہ عمر ریحان سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ہے ۔ 

ہم نیوز کے مطابق ملزم عادل زمان نے کیس کے اہم گواہ عمر ریحان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پیغام بھیجا کہ ’’عمر بھائی یہ سب کیا ہوگیا یار؟‘‘

ملزم عادل زمان نے فیس بک پر بھیجے گئے پیغام میں عمر ریحان کو مشورہ بھی دیا ہے کہ ’’اپنا خیال رکھنا ۔ اللہ سب کو ہمت اور حوصلہ دے۔ ‘‘

ٹی وی اینکر مرید عباس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم عادل زمان پولیس کی پہنچ سے دور ہے مگر سوشل میڈیا مسلسل استعمال کررہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست


متعلقہ خبریں