عثمان شنواری نے اظہر محمود کی کوچنگ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے

عثمان شنواری نے اظہر محمود کی کوچنگ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے

فوٹو: فائل


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے اظہر محمود کی کوچنگ پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اظہر محمود کو صرف ٹی ٹوینٹی کی کوچنگ آتی تھی اس کے برعکس وقار یونس تینوں فارمیٹ کے باؤلنگ کوچ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے حوالے سے تربیتی کیمپ جاری ہے اور سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا خوشی کی بات ہے جبکہ میں قومی ٹیم میں کم بیک کی تیاری کر رہا ہوں اور سلیکٹرز کا فیصلہ قابل قبول ہے۔

عثمان شنواری اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مصباح الحق کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکا ہوں، مجھے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور انہوں نے پری سیزن کیمپ میں بھی کافی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں پاک سری لنکن سیریز کے ٹکٹ کہاں دستیاب ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وقار یونس لیجنڈ کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور میری کوشش ہے وقار یونس سے ریورس سوئنگ سیکھوں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سب کا ذاتی فیصلہ ہے۔


متعلقہ خبریں