سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج


اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نےسیاسی قیدیوں کی رہائی کےلئےآج   پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈیرے ڈال لیے۔ احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر بیٹھے۔

اس موقع پر گرفتار رہنماؤں کی تصاویر بھی سجائیں۔ اسپیکراستعفیٰ دو کے نعرے لگائے۔ تقریروں میں کہا کہ حق نمائندگی نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔

ارکان اسمبلی کی گرفتاری اورپروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پرمتحدہ اپوزیشن کے پارلیمنٹ ہائوس کے باہراحتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اورجے یو آئی ف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے احتجاجی کیمپپ میں نوازشریف، آصف علی زرداری، مریم نواز،۔شاہد خاقان ‏عباسی، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کی تصاویربھی رکھ دیں اور نعرے بھی جم کر لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں قومی اسمبلی کے اسپیکرکے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے قومی ‏اسمبلی ‏کو مفلوج کردیا ہے،  اسپیکر قومی اسمبلی ارکان کو حق نمائندگی سے محروم رکھ کراپنے حلف ‏سے ‏انحراف کررہے ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کی طرح نہیں چلانے دیں گے۔احتجاجی کیمپ میں شریک ارکان نے اپنے بازوئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بل پر بحث مؤخر


متعلقہ خبریں