سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پی سی بی سے رابطہ

پاک سری لنکا سیریز: دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لاہور: کرکٹ کے میدانوں سے اچھی خبریں آنے لگی ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے رابطہ کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاونت سے متعلق جوابی خط ارسال کردیا۔ پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اجرا بیس ستمبر سے ہوگا۔

پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کی ایک بار پھر بین الاقوامی مقابلوں کے لیے آباد ہونے کی امید جاگ گئی ہے۔

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز سے متعلق پی سی بی اور ایس ایل سی کے درمیان رابطہ ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ویزے کے لیے سرٹیفیکٹ مانگا جو پی سی بی نے ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بیس اور کوریئر سینٹرز سے وصولی کا عمل اکیس ستمبر سے شروع ہو گا۔ ، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار تک مقرر کی گئی ہے۔ ‏ ایک شناختی کارڈ پرپانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

انیس سو چھیانوے ورلڈکپ کے ہیرو سابق سری لنکن کپتان ارجنا راناٹنگا نے پاک سری لنکا سیریز کی پاکستان میں انعقاد کی حمایت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30 سالہ دور میں پاکستا نی ٹیم نے مدد کی، اب پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکن سیریز کے ٹکٹ کہاں دستیاب ہیں؟


متعلقہ خبریں