جسٹن ٹروڈو نے نسل پرستانہ فعل پر معافی مانگ لی


اسلام آباد: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اٹھارہ سال  قبل سرزد ہونے والے نسل پرستانہ  فعل پر معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے اٹھارہ سال قبل سیاہ فام کا روپ دھارے  نسل پرستانہ عمل پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹائم میگزین نے سن 2001 میں لی گئی جسٹن ٹروڈو کی تصویر شائع کی ہے جس میں  وہ ایک اسکول میں سیاہ فام کا روپ دھارے کھڑے ہیں۔

سن 2001 میں ٹروڈو کینیڈا میں ایک اسکول میں بحثیت معلم اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نسل پرستانہ عمل پر شرمندہ ہیں۔ تصویر کو اس وقت سامنے لایا گیا ہے جب کینیڈا میں 2019 کے انتخابات کی مہم شروع ہونے میں  صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسٹڈی ویزے کا حصول آسان بنا دیا

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسان خطا کا پتلا ہے اور ان کے اس عمل سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر کھلے دل سے معافی چاہتے ہیں۔

ٹروڈو نے کہا کہ وہ نسل پرستی کے سخت خلاف ہیں اور کینیڈا کا وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے معاشرے میں نسلی ہم آہنگی پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

تاہم انہوں نے اپنے نسل پرستانہ عمل پر وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کیا۔

 


متعلقہ خبریں