’سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہیے‘

’بابراعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی‘

فائل فوٹو


کراچی: پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق انہوں نے سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا تاہم ایک روزہ اور ٹی20 کیلئے انہیں فٹ قرار دیا ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق انہوں کپتان کی حالیہ تصاویر دیکھیں ہیں سرفراز نے اپنی فٹنس کیلئے بہت کام کیا ہے لیکن ان کو ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ مصباح کے لیے دو عہدوں پر کام کرنا مشکل ہوگا حتی کہ وہ 24گھنٹے کام کرنے والے ایک محنتی انسان ہیں۔

سابق کپتان آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کے مطابق انہیں متعدد سری لنکن کھلاڑیوں نے بتایا کہ جب بھی پی ایس ایل کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی تو انہیں انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو ان کا معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کا دباؤ ہے لیکن ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے انتہائی مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں