محمد آصف اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


کراچی:  آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2019 میں پاکستانی کیوئسٹ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

محمدآصف نے میانمار کے کھلاڑی نینگ ون کو 5-1 سے شسکت دےدی۔ کوارٹرفائنل میں محمدآصف کا مقابلہ تھائی کھلاڑی پورامن دانجیرا کل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی سارک اسنوکر چیمپئین شپ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

دوسرے اسنوکر پری کوارٹرفائنل میں پاکستانی کیوئسٹ ذوالفقارقادر بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی سے 5-2 سے شکست کھا گئے۔

چیمپئن شپ میں ذوالفقارقادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پری کوارٹرفائنل میں بھارتی نمبرایک کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔


متعلقہ خبریں