’علی محمد خان فضل الرحمان کیساتھ ہوگا‘

ALI MUHAMMAD KHAN

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کشمیر اور اسلام کے لیے احتجاج کریں تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام’ ندیم ملک لائیو‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب اسلام آباد کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اسلام اور کشمیر کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی اور حکومت میں رہ کر ملنے کی والی آسائشیں یاد آرہی ہیں جس کی وجہ وہ دھرنا دینے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے کھابے، تنخواہیں اور سرکاری گھر کی سہولتیں کس کو بھولتی ہیں۔ علی محمد خان نے کہا انہیں پتہ ہے کہ مولانا کیوں نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی پی دھرنے میں کیوں نہیں آنا چاہتی؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 15 سال میں مولانا نے کشمیر پر کوئی کام نہیں کیا اور آج ان کو احتجاج یاد آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کشمیر کا جھنڈا لگا کر گھومتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں۔

گرفتاریوں سے متعلق سوال پر علی محمد خان نے کہا کہ یہ کوئی مقدس گائے نہیں ہے، اگر گرفتاریاں نہیں کرنی تو پولیس اور نیب سے اختیارات واپس لے لیں۔

قمرزمان کائرہ نے سوال اٹھایا کہ اگر مولانا موجیں کرتے رہے ہیں تو اس کا مطلب ہی آپ کے لوگ بھی وہی موجیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام(ف) کے رہنما مولانافضل الرحمان نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکمران کشمیر کو فروخت کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر موجودہ حکومت کے عزائم اور سنجیدگی سے آگاہ ہیں۔ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ہمارے حکمرانوں نے گونگے بہرے کا کردار ادا کیا۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کر کے ہی رہیں گے۔


متعلقہ خبریں