سلطانز تیسرے معرکے میں مشکلات کا شکار،بڑا ہدف نہ دے سکے


دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے چھٹے میچ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے114  رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

سلطانز کی پوری ٹیم 19.5اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ کے آغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنگاکارا تھے ۔ اوپنر کھلاڑی چھ رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان شعیب ملک اور کیرن پولارڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

کیرن پولارڈ نے کپتان شعیب ملک کے ساتھ مل کرمزاحمت کی کوشش کی۔ 85 کے مجموعی اسکور پر کیرن پولارڈ(28)، آندرے رسل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پولارڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک (35)نے مجموعی اسکور میں دس رنز کا اضافہ کیا اور آندرے رسل کی ہی گیند کا شکار ہو گئے۔

سلطانز کی جانب سے احمد شہزاد گیارہ رنز بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر کراس کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

یونائیٹڈ کے خلاف ہمت ہارنے والی ڈیبیو ٹیم ملتان سلطانز نے اس پہلے کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔

اپنے پہلے میچ میں سلطانز نے پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں ملتان کی ٹیم نے لاہور قلندرز کے خلاف 43 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں