پاکستان میں ہونے والی میراتھن ریس کئی عالمی ریکارڈ بنائے گی

پاکستان میں ہونے والی میراتھن ریس کئی عالمی ریکارڈ بنائے گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی پر میراتھن ریس میں کئی عالمی ریکارڈ بنیں گے۔

پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب ٹاپ پر دنیا بھر سے آئے ایتھلیٹ جلد دوڑیں گے اور اس بلند مقام پر دوڑی جانے والی اس ریس میں کئی عالمی ریکارڈ بھی بنیں گے۔ جن میں دنیا کی بلند ترین چوٹی 15 ہزار فٹ پر دوڑنے کا ریکارڈ بھی شامل ہو گا۔

ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس میراتھن میں 17 ممالک کے ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جو الٹرا میراتھن، میراتھن، اور ہاف میراتھن ریسوں میں شرکت کریں گے جبکہ کھیلوں کی تاریخ میں اس بلندی پر اس سے قبل ایسی کوئی ریس منعقد نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں محمد آصف اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

واضح رہے کہ ان مقابلوں سے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان دلفریب علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی، اس ریس کے حوالے سے ایک پرومو جاری کر دیا گیا جس میں بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کے تاثرات دکھائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں